سڈنی (نیو زڈیسک) آسٹریلیا کے ساحل پر 320 افراد نے سانتا کلاز کے لباس میں جمع ہوکر ایک ساتھ سرفنگ سیکھنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سڈنی کی بونڈائی بیچ پر سرفنگ کرنےوالوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کوشش کا مقصد ذہنی امراض بارے بیداری مہم چلانا ہے۔ ایک مقامی ریٹیلر گروپ سرف سکول سرف چیریٹی نے اس کی ابتدا ءکی تھی۔ سرفنگ سیکھنے اور سکھانے کی غرض سے تین سکول ایک ساتھ آئے اور لوگوں کو اتنی بڑی تعداد میں جمع کرنے کےلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا۔