پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

میاں بیوی کے قد میں جتنا فرق ہوگا شادی اتنی ہی کامیاب ہوگی،ماہرین

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیﺅل(نیوز ڈیسک )ماہرین نے ایک مطالعے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ اگر شوہر اور بیوی کے درمیان قد کا واضح فرق ہو یعنی بیوی کا قد شوہر سے پست ہو تو یہ فرق ایک اطمینان بخش ازدواجی حیات کا ضامن ہوسکتا ہے پھر یہ فرق جتنا زیادہ ہوگا شوہر اور بیوی کے درمیان تعلقات اتنے ہی خوشگوار ہوں گے۔اس ضمن میں کونکک یونیورسٹی جنوبی کوریا کے سائنسدان کا کہنا ہے کہ ارتقائی لحاظ سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ خواتین طویل قد والے مردوں کو پسند کرتی ہیں لیکن شادی کے بعد اس کے اثرات پر تحقیق پہلی مرتبہ کی گئی ہے۔ سائنسدان کے مطابق میاں بیوی کے قد میں جتنا فرق ہوگا شادی اتنی ہی کامیاب ہوگی اور خاتون اتنی ہی خوش ہوں گی، پھر وقت کے ساتھ ساتھ اس کے اثرات کم ہوجاتے ہیں لیکن اس سے یہ ضرور ثابت ہوا کہ شوہر کا طویل قد بیوی کی خوشی کی وجہ ہوسکتا ہے۔اس مطالعے میں کے لیے ماہرین نے 7 ہزار سے زائد شادی شدہ خواتین کی زندگی کا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ خوش رہنے والی خواتین میں ان کے شوہروں کے قد کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جو بالکل پسندیدہ کھانے جیسا عمل ہے جیسے اکثریت دال اور سبزی کے مقابلے میں بریانی بریانی پسند کرتی ہے۔ماہرین کے مطابق مرد کا قد خاتون کی تولیدی صحت پر بھی اثرانداز ہوتا ہے اسی طرح شادی شدہ خواتین اپنے طویل قامت شوہر کو حفاظت اور قوت کا مرکز سمجھتی ہیں جب کہ معاشرتی لحاظ سے بھی دراز قد مرد خواتین کی اولین ترجیح ہوتے ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…