جمعہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2024 

100 سال کی عمر میں بھی محنت کرنے والی امریکی خاتون

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015

بفیلو، نیویارک(نیوز ڈیسک)بڑھتی عمر کیساتھ انسان کے روز مرہ کے معمولات میں ٹھہراؤ آجاتا ہے اور جیسے جیسے اس کی عمر بڑھتی جاتی ہے وہ آرام کی طرف مائل ہونے لگتا ہے لیکن نیویارک کی 100 سالہ معمر خاتون اب بھی روزانہ 11 گھنٹے نہ صرف لگن سے کام کرتی ہیں بلکہ اپنے معمولات زندگی میں بھی پوری طرح مگن رہتی ہیں۔اگست 1915 میں پیدا ہونے والی نیویارک کی فلیمینا روڈینڈو نامی خاتون خاتون گزشتہ 40 برس سے کپڑے دھونے کا کام کررہی ہیں انہوں نے 15 سال کی عمر سے کام کرنا شروع کردیا تھا اور وہ ہفتے میں صرف ایک دن چھٹی کرتی ہیں جب کہ نو عمری میں انہوں نے جبری مشقت بھی کی ہے اور ہفتے میں انہیں صرف 10 ڈالر ملا کرتے تھے۔100 سالہ فیلمینا روزانہ صبح 7 بجے نیند سے بیدار ہوکر ایک کالج کی لانڈری میں کپڑے دھونے میں مصروف ہوجاتی ہیں اور کالج کے سارے طالب علم بھی ان کی محنت کا اعتراف کرتے ہیں جب کہ کالج انتظامیہ کے اصرار کے باوجود وہ ریٹائر نہیں ہورہیں اور ان کا اصرار ہے کہ ان کی صحت بہت اچھی ہے اور وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنا کام کرسکتی ہیں اور جب تک صحت اجازت دے گی وہ کام کرتی رہیں گی۔



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…