اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )چینی حکومت نے طالب علم کو دوران امتحان نقل یا نقل کی کوشش کرنے پر تعزیراتی قوانین کی دفعہ 284میں ترمیم کرکے 3سال جیل کی سزا کو بڑھا کر7سال قید کی کی سزا کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔چین کی یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لائ کے پروفیسر آف کریمنل لاءپروفیسر ہونگ ڈاﺅڈے کے مطابق سزا میں اضافے کے فیصلے کے بعد امتحان میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد،طلبہ کی استعداد کار میں اضافہ اور نقل کے رجحان میں کمی واقع ہوگی جس سے ایک بہتر سماجی ماحول کے قیام میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ نقل میں معاونت کیلئے چینی طلبہ کے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے رجحان کے بعد اس میں ہوشربا اضافے کے بعد حکومت نے سخت سزا دینے کا فیصلہ کیاہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں