منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

خاتون کی بدعا سے پائلٹ نے جہاز واپس موڑ لیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عام طور پر جہاز میں کوئی تکنیکی خرابی ہوجائے یا دہشت گردی کا خطرہ ہو تو پائلٹ کوپرواز جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کرنا پڑ جاتا ہے لیکن کیوبا سے برطانیہ کے لیے روانہ ہونے والی ایک پرواز کو ایک خاتون مسافر کی بددعا کی وجہ سے واپس ائیرپورٹ پر لوٹنا پڑگیا۔ڈیلی میل کے مطابق تھامس کک ائیرلائن کی پرواز ٹی سی ایکس 175 کیوبا کے شہر کائیو کو سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے لیے روانہ ہوئی ہی تھی ایک خاتون نے ایسی بددعا کر دی کہ عملہ سخت گھبرا گیا اور پائلٹ نے ٹیک آف کے لیے بڑھتے ہوئے جہاز کو واپس موڑلیا۔بتایا گیاہے کہ پرواز کے ایک مسافر 50 سالہ ڈیوڈ میڈیسن لی نے بتایا کہ یہ خاتون روانگی سے قبل وی آئی پی لاو¿نج میں شراب نوشی کررہی تھی۔
جہاز میں آتے ہی اس نے مزید شراب کا مطالبہ شروع کردیا اور جب عملے کی طرف سے معذرت کی گئی تو خاتون نے مغلظات بکنے شروع کردیے اور بددعا دی کہ طیارہ راستے میں ہی گر کر تباہ ہوجائے۔ یہ بات سن کر نہ صرف مسافر سخت گھبراگئے بلکہ عملہ بھی پریشان ہوگیا اور کپتان کو اطلاع کی گئی۔ کپتان نے بددعا کی خبر ملتے ہی ٹیک آف کے لیے بڑھتے ہوئے طیارے کو واپس موڑلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…