پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ایسا نوجوان جس کا دل غیرمعمولی طور پر بدن سے باہردھڑکتا ہے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ابھارت میں ایک 18 سالہ نوجوان کی زندگی کو ڈاکٹروں نے ’طبی معجزہ ‘ قرار دیا ہے کیوں کہ اس کا دل بدن کے باہر دھڑکتا ہے۔آرپیت گوہل اس کیفیت کے ساتھ زندہ ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق معمولی سی چوٹ بھی ان کی فوری موت کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس مرض کو ’ ایکٹوپیا کورڈس‘ کہتے ہیں جس میں ماں کے پیٹ میں بچے کے اہم اعضا مثلاً دل اور آنتیں بدن کے باہر بن جاتی ہیں اور جھلی میں بند ہوتی ہیں۔ از وقت دنیا میں صرف 165 ایسے مریض موجود ہیں جن میں بھارتی شہراحمدآباد سے 40 کلومیٹر دور ایک گاو¿ں میں رہنے والے آرپیت بھی شامل ہیں۔ وہ کھیتی باڑی میں اپنے والد کا ہاتھ بٹاتے ہیں اور درختوں پر بھی چڑھتے ہیں۔آرپیت کے مطابق انہیں کوئی تکلیف نہیں اور وہ اس حالت میں رہنے کے عادی ہوگئے ہیں وہ ہل چلاتے ہیں اور ٹریکٹر بھی لیکن انہیں اب کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ آرپیت کا دل کھال کی ایک پوٹلی میں بند ہے اور صاف دھڑکتا ہوا محسوس ہوتا ہے تاہم وہ نمونیہ اور دیگر انفیکشنز کے بہت جلد شکار ہوجاتے ہیں۔ ایک بھارتی ماہرِ قلب ڈاکٹر سنجیت پیٹر کہتے ہیں کہ آرپیت کسی بھی لمحے موت کے شکار ہوسکتے ہیں۔ اگر یہ کہیں گرگئے اور بیرونی دل پر چوٹ لگ جائے تو معاملہ بہت سنگین ہوسکتا ہے اس لیے کھیتوں میں کام کرنا 100 فیصد محفوظ نہیں۔
آرپیت گوہل کی پیدائش کے وقت بھی ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ یہ زیادہ دن تک زندہ نہیں رہ سکے گا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ صحت مند ہوتا گیا اور اپنے معمول کے کام کرتا رہا لیکن اب ان کے والدین ڈاکٹروں کی مشاورت سے ان کا آپریشن کرانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جس میں دل کو اس کے مقام پر رکھا جاسکتا ہے اور ایسا ہی ایک آپریشن چین میں کیا گیا ہے جس میں ایک لڑکی کا دل پسلیوں کے اندر رکھا گیا ہے جب کہ ڈاکٹروں نے بھی اس آپریشن کی منظوری دیدی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…