ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

ایسی رسم جس میں شوہراپنی بیویوں کو اٹھا کرکوئلوں پر چلتے ہیں

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کے باوجود دنیا میں آج بھی ایسی رسوم پائی جاتی ہیں کہ جن کے متعلق سن کر ہی انسان پریشان ہو جاتا ہے۔
چین کے دور دراز علاقوں میں پائی جانے والی ایک رسم بھی ایک ایسی ہی مثال ہے کہ جس کا جدید دنیا میں تصور کرنا خاصا مشکل ہے۔ یہ رسم دولہے کو ادا کرنا پڑتی ہے جو اپنی دلہن کو اٹھا کر دہکتے ہوئے کوئلوں پر چلتا ہوا گزرتا ہے۔قدیم چینی روایات کے مطابق نئے جوڑے کے لیے اپنے نئے گھر میں داخل ہونے سے پہلے یہ رسم ادا کرنا ضروری ہے۔
مقامی افراد کاکہنا ہے کہ اس کے دوررس فوائد ہیں، جن میں سے سرفہرست یہ ہے کہ دلہن جب حاملہ ہوگی اور بچے کو جنم دے گی تو اس سارے عمل کے دوران اسے کسی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اگر اس کا خاوند پہلے ہی کوئلوں پر چلنے کی تکلیف اٹھاچکا ہو گا۔ قدرتی آفات سے دوچار ہونے کی صورت میں بھی چینی لوگ اس رسم کو ادا کرتے ہیں اور جنو ب مشرقی ایشیا کے کئی اور ممالک میں بھی یہ رسم پائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…