پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مردہ قراردی گئی خاتون پھر سے زندہ ہو گئی

datetime 20  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کراچی میں مردہ قراردی گئی خاتون دوران غسل اٹھ بیٹھی، ایدھی سردخانے میں غسل کے دوران منظوراں مائی اٹھ بیٹھی۔سپر ہائی وے کے قریب گوٹھ کی رہائشی خاتون منظورہ مائی کو گھر والوں اور لواحقین نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردہ قرار دے دیا اور لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا۔ گیا، تاہم ایدھی سینٹر کی خاتون رکن نے جب دوران غسل مائی منظوراں کے سینے پر ہاتھ رکھا تو ڈھڑکن چل رہی تھی، جس کے چند ہی لمحوں بعد خاتون اٹھ بیٹھی، یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران و پریشان جب کہ کچھ خوف کے مارے بھاگ نکلے۔
منظوراں مائی کو غسل دینے والی خاتون نے سماءسے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے خاتون کے سینے پر ہاتھ رکھا تو دھڑکن چلتی محسوس ہوئی، منظوراں کا سیدھا ہاتھ پکڑا تو جھٹکا لگا، کلمہ پڑھایا تو منظوراں نے مرحبا یا مصطفیٰ پکارنا شروع کر دیا۔منظورہ بی بی کی حالت پیر کی صبح اچانک خراب ہو گئی۔ اس پر گھر والوں اور لواحقین نے اس کو مردہ سمجھ لیا اور تدفین کی تیاریاں شروع کر دیں۔ منظورہ بی بی کے گھر تعزیت اور جنازے میں شرکت کیلئے آنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…