انتظار سے بچنے کیلئے قطار میں کھڑے آخری شخص کو پہلے ترجیح دی جائے، سائنسدانوں کی نئی منطق

10  ستمبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک سائنسی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر قطار میں کھڑے افراد میں سے آخری شخص کو پہلے موقع دیا جائے تو انتظار کی تکلیف سے بچا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے مہذب ملکوں میں قطار بنانے کا رواج عام ہے۔ سینما ہالز، ہوائی اڈوں، ریستوران اور ہوٹلز خواہ کہیں بھی چلے جائیں آپ کو لوگ قطار میں لگے اپنی باری کا انتظار کرتے ہی نظر آئیں گے تاہم سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ قطار میں کھڑے آخری شخص کو اگر پہلے موقع دیا جائے تو طویل انتظار کی زحمت اور تکلیف سے بچا جا سکتا ہے۔ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کے مطابق قطار میں پہلے آئیں اور پہلے پائیں کا دورانیہ طویل ہوتا ہے اور اسے صرف اسی صورت میں کم کیا جا سکتا ہے کہ اگر قطار میں کھڑے آخری شخص سے شروع کیا جائے۔ ان سائنسدانوں نے آن لائن ٹکٹ کی فروخت یا ٹریفک جام سے لے کر تمام ان قطاروں کی جانچ پڑتال کی جہاں شہریوں کو انتظار کی زحمت اٹھانا پڑتی ہے۔ ان صورتحال میں تمام افراد کی ایک ہی وقت میں خدمت نہیں کی جا سکتی اور سب کو کچھ نہ کچھ انتظار کرنا ہی پڑتا ہے۔ سائنسدانوں اپنی تحقیق کے بعد مشورہ دیا ہے کہ اگر نئے آنے والے فرد کو پہلے ڈیل کیا جائے تو یہ قطار کو کنٹرول کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہو سکتا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…