عرب خاندان کیلئے قیمتی ہیروں سے سجا دنیا کا مہنگا ترین کیک تیار

9  ستمبر‬‮  2015

لندن:(نیوزڈیسک)ایک عرب خاندان نے اپنے لیے دنیا کے مہنگے ترین کیک کا آرڈر دیا ہے جس کی تیاری میں 11 سو گھنٹے صرف ہوئے ہیں اس میں 4 ہزار قیمتی ہیرے بھی جڑے گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس کیک کا آرڈر متحدہ عرب امارات کے ایک خاندان نے اپنی بیٹی کی منگنی اور سالگرہ کے لیے دیا۔ انہوں نے لندن کی سب سے مہنگی ڈیزائنر سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کا انوکھا ترین کیک ڈیزائن کریں۔کیک کی لمبائی چھ فٹ ہے جسے کیٹ واک کے ریمپ کی طرح بنایا گیا ہے جہاں لوگ ماڈلز کو دیکھ سکتے ہیں۔ ہر ماڈل کو کھایا جاسکتا ہے جو میٹھی اشیا اور چاکلیٹ سے تیار کی گئی ہے جبکہ بعض کرداروں کو اصلی ہیرے بھی پہنائے گئے ہیں۔ عرب خاندان نے اپنا نام سختی سے صیغہ راز میں رکھنے کی سفارش کی ہے۔بعض کرداروں کے ساتھ خوبصورت ہینڈ بیگ اور اسمارٹ فون بھی بنائے گئے ہیں اور ان کے لباس اور اشیا بھی برانڈڈ طرز پر بنائی گئی ہیں۔ کیک کا مجمموعی وزن 450 کلوگرام ہے جس پر 120 کلوگرام کھائی جانے والی میٹھی اشیا اور 60 کلوگرام چاکلیٹ استعمال کی گئی ہے۔اس میں 5.2 قیراط کا گلابی ہیرا، 6.4 قیراط کا زرد ہیرا اور5 قیراط کے 15 سفید ہیرے جڑے گئے ہیں جن کی مالیت 3 کروڑ پونڈ ہے جب کہ ایک قیراط یا اس سے ذیادہ کے 4000 قیمتی پتھر لگائے گئے ہیں جن میں زمرد اور لعل بھی شامل ہیں۔ اس کیک کی مجموعی مالیت 8 ارب پاکستانی روپے بتائی جارہی ہے۔
لندن کی مشہور ڈیزائنر ڈیبی ونگم نے یہ کیک تیار کیا ہے جو اس سے قبل دنیا کا سب سے قیمتی لباس بھی ڈیزائن کرچکی ہیں جس کی قیمت 1 کروڑ 15 لاکھ برطانوی پاؤنڈ یا پاکستانی دو ارب روپے تھی۔ وہ قیمتی ہیرے لگی جینز اور دوسرے قیمتی لباس بھی تیار کرتی رہی ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…