جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

چوہے کا چوہیا کو اپنی طرف مائل کر نے کا طر یقہ

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) نرچوہے جنسی تعلق کے لئے مادہ کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے رومانی گیت گاتے ہیں تاہم وہ ان گیتوں کے لئے الٹراسانک لہروں کا استعمال کرتی ہیں۔ ماہرین حیاتیات نے کہا ہے کہ صرف انسان ہی اپنی محبوبہ کو منانے یا اس کا دل جیتنے کے لئے رومانوی گیتوں کا سہارا نہیں لیتے ہیں بلکہ یہ خاصیت چوہوں میں بھی پائی جاتی ہے البتہ یہ افسوس کی بات ہے کہ وہ پال میکارٹنی یا ایلوس پر لیسلے کے گیتوں کا سہارا لینے سے قاصر ہیں۔
سماجیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ محبت بھرے اور دکھی نغمات انسانوں پر اثر کرتے ہیں جبکہ ماہر حیاتیات نے کہا ہے کہ چوہیا بھی چوہے کے نغموں سے متاثر ضرور ہوتی ہے۔ زیر زمین بلوں یا کھلے جنگلاتی ماحول میں جب کسی چوہے کا من مچلتا ہے تو پھر وہ محبت کے نغمے کو فضا میں بلند کرتا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمال میں واقع شہر ڈرہم میں واقع ڈیوک یونیورسٹی کے شعبہ نیوروبیالوجی کے پروفیسر ایرک جاروس نے کہاہے کہ جانوروں میں کمیونیکیشن انسانوں کے مقابلے میں بہتر انداز میں دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھئے:عجیب الخلقت بچی کی پیدائش پر ہندوﺅں نے بچی کو بھگوان بنا دیا

پروفیسر جارس کے مطابق چوہے کے گیتوں میں کمیونیکیشن سگنلز پائے جاتے ہیں اور یہاشارے کسی اچانک رویے کا اشارہ نہیں ہیں۔ بیالوجسٹس کا خیال ہے کہ چوہیا بھی چوہے کے نغموں سے متاثر ضرور ہوتی ہے۔ چوہے کی ان رومانی نغمات کا تقال محققین نے نرپرندوں کے ان گیتوں کے ساتھ کیا ہے، جب وہ اپنی مادہ کو لبھانے کے لئے گاتے ہیں۔ محسوس کیا گیا کہ چوہے کی جانب سے لبھانے کے پیغاماتی گیتوں کی رفتار میں بتدریج تبدیلی پیدا ہوتی جاتی ہے۔ ڈیوک یونیورسٹی کے پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ میں شریک جوناتھن خابوٹ کا کہنا ہے کہ چوہے اپنی مادہ کے لئے گیت اتنہائی بلند پچ پر چھوڑتے ہیں جو انسانی کان سن نہیں سکتے ہیں اور اس کے لئے وہ 50 کلوہرٹز سے بھی بلند پچ استعمال کرتے ہیں۔ اس سے قبل ماہرین حیاتیات کو صرف اس کا پتہ تھا کہ چوہیا ہائی فریکونسی پر اپنے نرم کے لئے پیغام چھوڑتی ہے یا پھر اس کے نوزائیدہ بچے اپنی ماں کو بلانے کے لئے انتہائی بلند پچ استعمال کرتے ہیں۔ ریسرچرز نے لیبارٹری میں مختلف مقامات پر چوہیا کو بند کرکے چوہے کے گیتوں کو ریکارڈ کیا ہے۔ محققین نے چوہے کے گیتوں کو خاصا پچیدہ اور زوردار محسوس کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…