جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کیا آپ کو معلوم ہے کلائی پر گھڑیاں صر ف خواتین پہنتی تھیں،یہ رواج مرَدوں میں کیسے آیا ،دلچسپ تاریخ جانئے

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
برمنگھم (نیوزڈیسک) مردوں کے فیشن کا لازمی حصہ سمجھی جانے والی کلائی کی گھڑی کی دلچسپ تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ بیسویں صدی سے قبل یہ صرف خواتین کے استعمال کی چیز تھی، جبکہ مردوں میں اس کے استعمال کا کوئی تصور نہ پایا جاتا تھا۔
آج سے ایک صدی قبل رسٹلیٹ کہلانے والی گھڑی کو خواتین کی آرائش و زیبائش کی دیگر اشیاءکی طرح بہت نازک بنایا جاتا تھا اور مرد اسے اپنے استعمال کے قابل نہ سمجھتے تھے۔ مردوں میں کلائی کی گھڑی کا استعمال سب سے پہلے جرمن بحریہ نے شروع کیا۔ جرمن بحری فوجیوں کو جیب میں رکھنے والی گھڑی دی جاتی تھی جس کے ساتھ ایک پٹہ جڑا ہوتا تھا۔ جنوبی افریقہ میں 1899ءسے 1902ءتک لڑی جانے والی جنگ بوئر کے دوران فوجی حملوں کو مربوط کرنے کے لئے گھڑی کے استعمال کی افادیت سامنے آئی اور اس کے بعد برطانوی فوج نے اس کے استعمال کو فروغ دیا۔ اومیگا کمپنی نے کلائی کی گھڑی کو مقبول عام بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور جنگ عظیم اول کے بعد مردوں میں بھی کلائی کی گھڑی کا استعمال عام ہوگیا۔ یوں خواتین کا فیشن بالآخر مردوں کی زندگی کا لازمی حصہ بن گیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…