راجھستان(نیوز ڈیسک)بال گرنے کی بیماری گندم میں پائے جانے والی سیلینیم کی حد سے زیادہ مقدار کے سبب پیدا ہوئی۔ جے پور میں گندم کھانے کی وجہ سر کے بال جھڑنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔یہ بیماری گندم میں پائے جانے والی ایک عنصر سیلینیم کے سبب پیدا ہوئی ہے۔ متاثرہ افراد جس گندم کا استعمال کر رہے تھے، اس میں یہ عنصر معمول سے 300 گنا زیادہ پایا گیا۔ جے پور کے علاقے جھوٹواڑا میں تقریباً چار ماہ پہلے کچھ گھرانوں میں سرکے بالوں کو ہاتھ لگاتے ہی بال گرنے کا مسئلہ سامنے آیا تھا۔ اس وقت اس معاملے کو انتہائی عجیب سمجھا گیا تھا۔ ان مریضوں کو علاج کے لیے جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال بھیجا گیا۔ ڈاکٹروں نے بال اور ناخنوں کا ٹیسٹ کروایا تو ان میں سیلینیم کی کثرت پائی گئی۔واضح رہے کہ عام طور پر فی کلو گرام گندم میں سیلینیم کی مقدار 0.4 ملی گرام ہوتی ہے جب کہ متاثرہ گھرانوں کے زیرِاستعمال گندم میں یہ مقدار 154 ملی گرام فی کلو تک پائی گئی۔