ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وہ نئی نویلی دلہن جس نے دولہے کو پہاڑ سے دھکا دے کرہلاک کر دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اپنے نئے نویلے خاوند کو پہاڑ کی چوٹی سے دھکا دے کر ہلاک کرنے والی امریکی خاتون نے اپنی ”رحمدلی“ کے عوض مقدمہ دوبارہ چلانے اور سزا میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ خاتون جارڈن گراہم پر الزام تھا کہ اس نے اپنے دولہے کوڈی جانسن کو گلیشئر نیشنل پارک میں ایک بلند چٹان سے دھکا دے کر ہلاک کر دیا تھا۔ جارڈن نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا جس پر اسے عمر قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔ اب اس نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک وفاقی اپیلز کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کیونکہ اس نے اپنے خاوند کو دھکا دینے سے پہلے اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی تھی لہٰذا اس کے جرم کو قدرے کم سمجھا جائے اور مقدمہ دوبارہ چلایا جائے کیونکہ وہ عمر قید کو زیادتی تصور کرتی ہے۔ مقامی عدالتی ذرائع نے بتایا کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ جارڈن کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا جائے گا یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…