اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

فیس بک پر عشق : جنوبی افر یقی لڑکی پاکستان پہنچ گئی

datetime 13  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کی 23سالہ لڑکی زاہرہ وین زل 19سالہ پاکستانی طالبعلم نعمان افضل سے فیس بک پر دوستی کے بعد اسکے یہاں قلعہ رامکور حافظ آباد پہنچ گئی۔ جہاں طالبعلم کے والدین اور اس کے عزیز و اقار ب نے لڑکی کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکرتے ہوئے اسکا زبردست استقبال کیا۔ زاہرہ اور پاکستانی طالبعلم نعمان افضل ایک ہفتہ بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائینگے۔ قلعہ رامکور حافظ آباد کے رہائشی ایف۔اے کے طالبعلم نعمان افضل کی قریبا ڈیڑھ سال قبل زاہرہ وین زل سے فیس بک پر دوستی ہوئی جس کے بعد دونوں میں مراسم بڑھے تو نعمان افضل کی دعوت پر زاہرہ وین عیسائیت سے تائب ہوکر مسلمان ہوگئی۔جس سے نعمان افضل اور زاہرہ مزید ایک دوسرے کے قریب ہوتے چلے گئے۔گزشتہ روز زاہرہ حافظ آباد پہنچ گئی، شادی کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں۔ نعمان کے والدین نے مزید بتایا کہ انہیں زاہرہ وین کے اسلام قبول کرنے کی بہت خوشی ہے۔ زاہرہ وین نے کہا کہ وہ نعمان افضل سے شادی کے بعد اسے اپنے ساتھ جنوبی افریقہ لے جائے گی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…