جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

تمام شوہروں کیلئے سبق آسٹریلوی شخص بیوی کی بات مان کر لمحوں میں کروڑ پتی ہوگیا ہے

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (نیوز ڈیسک) ایک آسٹریلوی شخص کی بڑبڑ سے تنگ آکر اس کی شریک حیات نے اسے گھر سے باہر نکال دیا، اور اس شخص نے سعادت مندی سے بیوی کا حکم تسلیم کیا، جس کا اسے ناقابل یقین صلہ مل گیا۔بیالیس سالہ مک براؤن نے سگریٹ نوشی ترک کی تھی جس کی وجہ سے اس کا مزاج بہت چڑ چڑا ہوگیا تھا اور وہ بات بات پر بیوی سے جھگڑا کرتا تھا۔ بیوی نے اس کی بدمزاجی سے تنگ آکر اسے مشورہ دیا کہ وہ سارا دن گھر میں بیٹھ کر روٹیاں توڑنے کی بجائے ذرا دیر کو باہر نکل جائے اور کچھ ہوا خوری کرآئے تاکہ اس کا مزاج قدرے بہتر ہوجائے۔ مک نے بادل ناخواستہ بیوی کی بات مانی اور قریبی جنگل کی طرف چہل قدمی کے لئے نکل گیا۔ کچھ ہی دور جانے کے بعد اسے دھات کا بڑا سا ڈھیلہ نظر آیا جسے اس نے تانبا سمجھ کر اٹھا لیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تقریباً پونے تین کلو خالص سونے کا ڈھیلہ تھا جس کی قیمت تقریباً 2لاکھ ڈالر  ہے۔ مک بیوی کی بات مان کر لمحوں میں کروڑ پتی ہوگیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اس دولت کو اپنی آسائشوں کے لئے نہیں بلکہ اپنی پیاری بیوی اور چار بچیوں پر خرچ کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…