پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

چنگیز خان کروڑوں افراد کا باپ، کروڑوں ایشیائی باشندے صرف11طاقتور افراد کی نسل سے ہیں؟؟؟

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد( نیوز ڈیسک ) چنگیز خان سے کون واقف نہیں ، اس شخص نے ایشیا کی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کیے ۔ ایک نئی تحقیق جس کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔یونیورسٹی آف لی سسٹر کے ماہرین نے اس بات کا پتہ چلایا ہے کہ کروڑوں ایشیائی باشندے صرف 11طاقتور افراد کی نسل سے ہیں، یہ طاقتور افراد تقریباً چار ہزار سال کے دوران ان علاقوں میں موجود تھے۔ ان میں سے ایک شخص چنگیز خان بھی ہے۔ یورپی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ کروموسوم جو باپ سے اپنے بیٹے کو منتقل ہوتا ہے اس کا جائزہ لینے کیلئے127علاقوں سے5ہزار سے زائد ایشیائی باشندوں کا ٹیسٹ لیا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے جب اس کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ گیارہ اقسام کے کروموسوم زیادہ تر لوگوں میں پائے گئے تھے۔ ان میں سے ایک کروموسوم بارہویں اور تیرہویں صدی کے جنگجو چنگیز خان کا تھا جبکہ دوسرا جیوکانگا کا ہے جو 16ویں صدی عیسوی کا لیڈر تھا۔ دیگر 9کروموسوم ایسے لیڈروں کے ہیں جو2100قبل مسیح اور کچھ ساتویں صدی کے ہیں۔ ریسرچ پراجیکٹ کے سربراہ پروفیسر مارک جوبلنگ کا کہنا ہے تحقیق میں معلوم ہوا کہ زیادہ تر کروموسوم مختلف علاقوں کو فتح کرنے کی وجہ سے ایک جیسے ثابت ہوئے۔ ان سے پیدا ہونے والے بچوں سے آگے نسل چلتی گئی۔ یوں نسل در نسل بچے پیدا ہوتے گئے۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ چنگیز خان وہ جنگجو تھا جس کی نسل کے لوگ سب سے زیادہ علاقوں میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی اندازے لگائے گئے تھے کہ اس وقت دنیا میں موجود ہر200واں شخص چنگیز خان کی نسل میں سے ہے



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…