پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سمندر کے درمیان اچانک جزیرہ نمودار ،لیکن۔۔۔

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوکو الوفا (نیوز ڈیسک) بحرالکاہل میں قدرت نے ایک عجیب و غریب کرشمہ دکھایا ہے جس کے نتیجے میں گہرے سمندر کے بیچوں بیچ ایک جزیرہ ابھر آیا ہے اور اس پر ہزاروں کی تعداد میں سمندری پرندوں نے اپنے گھر بھی بسانے شروع کردئیے ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے سمندر میں واقع جزائر پر مشتمل ملک ٹونگا کے ساحل کے قریب سمندر کی تہہ میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد لاوا سردہونا شروع ہوا تو ایک جزیرے کی شکل اختیار کرنے لگا۔ برطانوی اخبار ”ٹیلی گراف“ کے مطابق جزیرے کے اردگرد ابھی بھی دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیتے ہیں اور اس پر پہنچنے والے تین مہم جوﺅں نے بتایا ہے کہ اس کی سطح ابھی بھی گرم ہے اور قریبی سمندر سے ابھی تک سلفر کی تیز بو آتی محسوس ہوتی ہے۔

مزید پڑھئے: عور ت کی وہ چیزیں جن سے مرد متاثر ہوتے ہیں

یہ جزیرہ سلطنت ٹونگا کے دارالحکومت سے تقریباً 40 میل کے فاصلے پر سمندر میں نمودار ہوا ہے اور اس کی لمبائی تقریباً ایک میل ہے۔ جزیرے کے گرم مرطوب ماحول کی وجہ سے ہزاروں سمندری پرندے اس پر پہنچ چکے ہیں اور یہاں انڈے دے رہے ہیں۔ قدرت کی اس خوبصورت تخلیق کے بارے میں افسردہ کردینے والی بات یہ ہے کہ یہ جزیرہ زیادہ مدت تک سطح سمندر پر موجود نہیں رہے گا اور کچھ ماہ تک دوبارہ سمندر میں غائب ہوجائے گا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…