نیو یارک(نیوز ڈیسک)کینوس پر خوبصورتی سے رنگ بکھیرنا کسیکے بس کی بات نہیں ،لیکن اس ماہرمصور نے تو رقص کرتے ہوئے دلکش تصاویر بنا کر دیکھنے والوں کو حیران ہی کر ڈالا ہے۔امریکا سے تعلق رکھنے والا یہ فن کار پینٹنگ برش ہاتھ میں تھامے اسٹیج پر آتا ہے توتیز دھنوں پر ڈانس کرتے ہوئے کینوس پر رنگ بکھیرنا شروع کر دیتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے آرٹ کے شاہکار ابھرکر سامنے آجا تے ہیں۔اسے کہتے ہیں ایک ٹکٹ میں دو مزے،شاندار رقص تو دیکھنے کو ملے گاساتھ ہی ساتھ آرٹ کے نمونے بھی۔