کہتے ہیں کہ دل لگی کے معاملات میں حیثیت یاشکل وصورت کا عمل دخل کم ہی ہوتاہے لیکن لاہور کے ایک کروڑ پتی مل مالک کی بیٹی نے یہ ثابت کردیا اور اپنی شادی کی تقریب سے بھاگ کر سرگودھا میں گدھا گاڑی والے سانول سے لو میرج کرلی۔
لاہور کی نادیہ پہلے بھی اپنے غریب عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی تھی مگر والدین بہلا پھسلا کر ساتھ لے گئے تھے اور گدھا گاڑی والے ہی سے شادی کرنے کا وعدہ کردیا۔
گھر پہنچنے کے بعد والدین کی نیت بدل گئی اور زبردستی اس کی شادی لاہور کے کروڑ پتی دولہے سے کرنا چاہی تو عروسی جوڑا پہنے دلہن دوبارہ بھاگ گئی اور چھپتے چھپاتے سرگودھا کی عدالت میں پہنچ گئی جہاں دولہے کو طلب کرلیاگیااور معاملات نمٹادیئے گئے
لاہور کے کروڑ پتی باپ کی بیٹی شادی کی تقریب سے فرار
11
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں