بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

گھر برائے فروخت، ساتھ میں بیوی مفت

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کی ایک خاتون نے اپنا گھر فروخت کرنے کے لئے اشتہار دیا تو ساتھ ہی خود کو بھی فروخت کے لئے پیش کردیا۔
چالیس سالہ خاتون وینا لائی نے پراپرٹی ایجنٹ کمپنی روما ڈیجوال کے ذریعے اشتہار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک خوبصورت گھر 50ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 76 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت کے لئے پیش کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ مالکن بھی دستیاب ہے جو کہ گھر خریدنے والے کے ساتھ شادی کرے گی۔ اس اشتہار کو اتبدائی طور پر ایک مذاق سمجھا گیا لیکن جب مقامی ٹی وی چینل ’’میٹرو ٹی وی‘‘ نے خاتون سے بات کی تو انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مذاق نہیں ہے بلکہ انہوں نے واقعی یہی اشتہار دیا ہے کہ وہ خریدار کے ساتھ شادی کریں گے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے خاوند سال 2000ء میں وفات پاگئے جس کے بعد وہ تنہائی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر گھر خریدنے والے کے ساتھ ان کی شادی ہوجائے تو وہ گھر کی فروخت کے باوجود اس میں رہ سکیں گی۔ خریدار کے لئے ضروری ہے کہ وہ تنہا ہو اور موجودہ مالکن کے ساتھ شادی کرکے ایک سنجیدہ اور ذمہ دار خاوند کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…