لندن(نیوز ڈیسک) بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے، جس کی بڑی وجہ ورزش نہ کرنا ہے، لیکن یہ بڑے میاں ایسے لوگوں کیلئے ایک مثال ہیں۔ جی ہاں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 95 سالہ ڈاکٹر چارلس نے 200 میٹر ریس کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ ڈاکٹر چارلس نے یہ ریکارڈ برٹش ماسٹرز چیمپئن شپ میں 55 اعشاریہ 48 سیکنڈ میں 200 میٹر کا فاصلہ طے کر کے اپنے نام کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 94 سالہ امریکی شہری نے گذشتہ برس اپنے نام کیا تھا۔