پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

دوسری جنگ عظیم میں لاپتا ہونے والے پائلٹ کی انگوٹھی 70 سال بعد مل گئی

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) دوسری جنگ عظیم میں لاپتا ہونے والے پائلٹ کی شادی کی انگوٹھی 70 سال بعد مل گئی جسے اس کےخاندان کو واپس لوٹا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی فوج کے ایرو ناٹیکل انجنئیر ’’جان تھمپسن‘‘ کا جہاز اکتوبر 1944میں البانیہ کی پہاڑیوں میں لاپتا ہوگیا تھا جس کے بعد طیارے میں پائلٹ سمیت سوار 7 افراد کا کہیں سراغ نہیں لگایا جاسکا تاہم 1960 میں پہاڑیوں کے قریب واقع گاؤں میں ایک دیہاتی کو لکڑیاں کاٹنے کے دوران یہ انگھوٹھی ملی جسے اس نے اپنی تحویل میں لے لیا جب کہ اس کے بیٹے نے اپنے باپ کی موت کےبعد اس انگوٹھی کو برطانوی سفارتخانے میں جمع کرایا اور سفارت خانے اس انگوٹھی کے مالکان کا سراغ لگالیا۔

البانیہ کی وزارت دفاع میں ایک تقریب کے دوران اس انگوٹھی کو برطانوی پائلٹ کے خاندان کو واپس کیا گیا جس پر پائلٹ کی 93 سالہ بہن اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی جس میں بھیگی آنکھوں کے ساتھ اس کا کہنا تھا کہ اسے انگوٹھی دیکھ کر اس بات کا احساس ہوا کہ آج اس کا بھائی گھر لوٹ آیا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…