عور ت کی وہ چیزیں جن سے مرد متاثر ہوتے ہیں

11  مارچ‬‮  2015

اسلام آ باد( نیوز ڈیسک )ترقی پذیر معاشروں میں عام طور پرخواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم عقل اور کمزور تصور کیا جاتا ہے لیکن اس جدید دور میں خواتین نے اپنی جاں فشانی اور ذہانت سے اس سوچ کے دھارے کو موڑ دیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ ان میں کئی ایسی خوبیاں ہیں جس کا مرد مقابلہ نہیں کرسکتے جب کہ دنیا بھر میں ہونے والی مختلف تحقیق میں خواتین کی کچھ حیرت انگیز صلاحیتوں کو سامنے لایا گیا ہے۔

10

 

بہترین اورموثر رابطہ کار: خواتین کی سب سے اہم اور نمایاں خوبی بولنے اور سننے کی صلاحیت ہے جس کی بدولت وہ دفاتر اور گھر میں بآسانی لوگوں کو میج کرلیتی ہیں اور اسی صلاحیت کی بدولت وہ کسی بھی معاملے میں زیادہ دیر تک مشاورت کرتی ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں مرد فوری ایکشن لیتے ہیں جس سے معاملات بگڑ بھی جاتے ہیں اور کہا جاسکتا ہے کہ مرد بات چیت کی بجائے ایکشن سے کام لیتے ہیں تاہم خواتین معاملے کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

9

تعلقات کومضبوط کرنے میں کردار: عام طور پر معاشروں میں یہ تاثرپایا جاتا ہے کہ خواتین خاندان میں تعلقات کو خراب کرنے میں کردار ادا کرتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ خواتین خاندان میں تعلقات کو قائم رکھنے کے لیے ہمیشہ قربانی دیتی ہے اور قدرت نے اسے جو فطری صلاحیتیں دی ہیں وہ ان کا استعمال کرکے تعلقات کو قائم رکھتی ہے۔ خواتین کا دماغ قدرتی طور پر حالات سے ہم آہنگ ہونے میں مردوں سے زیادہ صلاحیت رکھتا ہے جب کہ اس کے جسم میں موجود ہارمونز خواتین کو زیادہ حساس اور تعلقات کی ضرورت کو بہتر طور پر سمجھنے کی سمجھ بوجھ پیدا کرتے ہیں

11

دولت کا بہتر استعمال: رقم کسے عزیز نہیں لیکن اس کا سمجھداری سے استعمال زندگی کو خوشگوار بنا دیتا ہے اور یہ کام خواتین کے علاوہ کوئی کر ہی نہیں سکتا اسی لیے پیسے سے متعلق معاملات میں خواتین زیادہ محتاط اور اس کی حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں اور بہت کم پیسوں میں بھی گھر کا خرچ مہارت سے چلا لیتی ہیں جب کہ اکثر مالی نقصانات کے واقعات میں مرد کی جلد بازی شامل ہوتی ہے۔

12

مہم گیر ہوتی ہیں: خواتین ایک ساتھ کئی ٹاسک انجام دیتی ہیں اسی لیے وہ گھر، خاندان اوردوستوں کو آسانی سے ہینڈل کر لیتی ہیں بلکہ اسی لمحے وہ کبھی کپڑے استری کرنا، بچوں کےتعلیمی معاملات دیکھنا، گھر گھرستی کے کام کاج اوراس سے بھی بڑھ کر دیگر مسائل کو بھی سن کر اسے حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔14

تیز یاداشت کی مالک:اگر آپ کو اس رائے سے اختلاف ہے تو ایک دفعہ اپنی بیوی کی سالگرہ کا دن بھول کر دکھائیں پھر دیکھیں وہ زندگی بھر اسے نہیں بھولے گی۔ خواتین جب کسی سے پہلی بار ملتی ہے تو اسے کبھی نہیں بھولتی، اسے یاد رہتا ہے کہ کون سی اداکارہ نے کس فلم میں کیسا لباس زیب تن کیا تھا۔

15

جلد سکیھ جاتی ہیں: محققین کا کہنا ہے کہ خواتین زیادہ حاضر دماغ، لچک دار اور منظم ہوتی ہے اسی لیے کام کے دوران وہ کسی بھی کام کو مرد ساتھی کی نسبت دیئے گئے ٹاسک کو جلدی سمجھ کر بہتر انداز میں پوری کرتی ہیں۔

555

خوبصورت خواتین زیادہ سرگرم ہوتی ہیں:کہا جاتا ہے کہ خوبصورت نظر آنے والی خواتین ترقی کے عمل میں عام حالات کے مقابلے میں زیادہ بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ اس تحقیق کےدوران 40 سال تک 2000 لوگوں کی زندگیوں کا مطالعہ کیا گیا جس سے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ خوبصورت خواتین کے بچوں کی تعداد دوسری خواتین کے مقابلے میں 16 فیصد زائد ہوتی ہے۔

16

خواتین حادثات میں عموماً بچ جاتی ہیں: عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ خواتینیں اچھی ڈرائیور ثابت نہیں ہوتی تو جناب اس کو درست کرلیں کیونکہ برطانوی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خواتین اچھی ڈرائیور ہیں اسی لیے 77 فیصد زائد مرد حادثات میں موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

16

خواتین تعلیم میں آگے ہوتی ہیں: ایک تحقیق نے ثابت کردیا ہے کہ خواتین پڑھائی میں مردوں سے آگے ہوتی ہیں بلکہ مردوں سے کہیں بہتر نتائج دیتی ہیں جب کہ کم وقت میں بیچلر ڈگری کے حصول میں بھی انہوں نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

17

مضبوط مدافعتی نظام: خواتین کے جسم میں مضبوط مدافعتی نظام ہوتا ہے جو انہیں ایسٹروجن نامی ہارمون سے ملتا ہے جب کہ یورپ میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی بیماری کے خلاف خواتین میں مردوں کے مقابلے میں زیادہ مزاحمت کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے کیونکہ خواتین کے جسم میں موجود ایسٹروجن بیکٹریا اور وائرس پیدا کرنے والے انزائم کے خلاف دفاعی دیوار تعمیر کردیتا ہے جس کی وجہ سے بیماری سے لڑنے کی قوت بڑھ جاتی ہے۔

024md

 



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…