خوبرو حسینہ نے ماڈلنگ چھوڑ کر کونسا پیشہ اپنا لیا؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

11  مارچ‬‮  2015

 سڈنی (نیوز ڈیسک) کہاں پھول سی نازک شوبز ماڈل اور کہاں پتھر توڑنے کا پرمشقت کام، مگر آسٹریلوی حسینہ شانا نے یہ دلچسپ امتزاج پیش کر کے اپنی ایک منفرد شناخت قائم کر لی ہے۔  آج سے چند سال قبل شانا کا مسکراتا چہرہ اور دلکش بدن فیشن میگزینوں کے صفحات کی زینت بنتا تھا اور ان کا شمار ابھرتی ہوئی دلکش ترین ماڈلز میں ہوتا تھا۔ شانا جب 19 سال کی ہوئیں تو انہوں نے ایک ناقابل یقین فیصلہ کیا اور ماڈلنگ چھوڑ کر کان کنی کا کام شروع کر دیا۔ انہوں نے آسٹریلیا میں معدنیات کی ایک بڑی کان کی کھدائی کے کام میں شمولیت اختیار کر لی اور بطور موبائل پلانٹ آپریٹر کام شروع کیا۔ گزشتہ چھ سال کے دوران وہ ہر طرح کی بھاری مشینری چلانے میں مہارت اختیار کر چکی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ شہری علاقوں سے دور کسی کان پر تنہائی کی زندگی گزارنا آسان نہیں لیکن وہ اس پر مشقت کام کو پسند کرتی ہیں۔ ان کے   تقریباً تمام ساتھی کارکن مرد ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ مردوں کے ساتھ گزارہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان کی بات کو زیادہ سنجیدگی سے نہ لو اور انہیں کی طرح اول فول باتیں کرتے جاﺅ۔ شانا کی ماڈلنگ کے دور کی تصاویر اور ان کی پیشہ ورانہ زندگی کی تصاویر پھول اور پتھر کا امتزاج پیش کرتی ہیں مگر 25 سالہ حسینہ اس زندگی سے بہت خوش ہیں اور آج کل شریک حیات کی تلاش میں ہیں



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…