جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اب گھروں کے بجائے پورے کے پورے گاﺅں کر ائے پر دستیاب

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وسطی یورپ (نیوز ڈیسک )کے ملک ہنگری میں دارالحکومت بڈاپسٹ سے 180کلومیٹر کی دوری پرمیگئیر نامی گاﺅں واقع ہے۔ میگیئر چھوٹا سا مگر خوب صورت گاﺅں ہے جس کے چاروںر اطراف فطرت کی رنگینیاں بکھری ہوئی ہیں۔ کرسٹوف پیجر بیس مکانات پر مشتمل گاﺅں کا میئر ہے۔ گاﺅں کے بیس میں سے محض پانچ گھر آباد ہیں۔ ان میںکل اٹھارہ افراد رہتے ہیں۔ گذشتہ دنوں کرسٹوف کی جانب سے مقامی اخبارات میں اور انٹرنیٹ پر اشتہار شائع ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کا گاﺅں 210000 فورنٹس ( مقامی کرنسی) یومیہ پر کرایے پر دستیاب ہے۔ اشتہار کے مطابق کرایہ دار اس خوب صورت گاو¿ں میں موجود تمام سہولیات استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔میگئیر کے درمیان سے چار سڑکیں گزرتی ہیں، یہاںمئیر کا دفتر اور ایک ثقافتی مرکز بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ گاﺅں کے سات مکان تمام ضروری سہولیات سے آراستہ کیے گئے ہیں۔میگئیر کو کرایہ پر حاصل کرنے والا ان تمام سہولیات بشمول میئر کا دفتر، ثقافتی مرکز استعمال کرنے کا مجاز ہوگا۔ اس کے علاوہ چھے گھوڑے، دو گائیں، تین بھیڑیں، پولٹری ہاو¿س اور چار ہیکٹر ( تقریباً دس ایکڑ ) قابل کاشت اراضی بھی اس کے تصرف میں ہوگی۔متوقع کرایہ دار کو کرسٹوف نے گاو¿ں کا ڈپٹی میئر بننے کی بھی پیش کش کی ہے۔ کرسٹوف کا کہنا ہے کہ کرایہ ایک ہفتے کے لیے ڈپٹی میئر کا عہدہ سنبھال سکتا ہے اور اگر چاہے تو گاﺅں میں سے گزرنے والی سڑکوں کے نام بھی تبدیل کرسکتا ہے۔بیالیس سالہ کرسٹوف انجیئنرر ہے۔ دس برس قبل وہ بڈاپسٹ میں رہتا تھا۔ ایک تفریحی دورے کے دوران کرسٹوف کو اس گاﺅں میں ٹھہرنے کا اتفاق ہوا۔ اسے یہ گاﺅں اتنا بھایا کہ اس نے یہیں مستقل رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک سال بعد اس نے میگیئر میں جائیداد خریدلی۔ جلد ہی وہ یہاں کا میئر بھی منتخب ہوگیا۔کرسٹوف کا کہنا ہے گاﺅں کو کرائے پر دینے سے اس کا مقصد ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔ اور اس سے بھی اہم لوگوں کی توجہ اس گاﺅں کی طرف مبذول کروانا ہے جس کے بیشتر مکین نقل مکانی کرکے شہر میں جا بسے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…