چنائی(نیوز ڈیسک) سننے میں یہ عجیب سا لگتا ہے لیکن بھارت میں ایک 61 سالہ خاتون نے چند ماہ قبل اپنی ہی پوتی کو جنم دیا ہے۔ نئی پیدا ہونے والی بچی کی ماں اس خاتون کی بیٹی ہے جبکہ باپ اس خاتون کا داماد ہے۔ایک پرائیویٹ ہسپتال آکاش فرٹیلیٹی سنٹر کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی اور اس کی ماں ان کے پاس کچھ عرصہ قبل یہ معلوم کرنے آئے تھے کہ کیا ہسپتال میں یہ سہولت موجود ہے کہ ماں یا متبادل ماں کے ذریعے بچہ پیدا کیا جاسکے۔ ڈاکٹر جیارانی کاماراج کا کہنا تھاکہ بوڑھی خاتون نے 2.7کلو گرام کی ایک صحت مند بچی کو جنم دیا اور ساتھ ہی اپنا دودھ بھی پلایا۔ اس کا کہنا تھا کہ تامل ناڈو میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایک متبادل ماں نے اپنی پوتی کو جنم دیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ نوجوان خاتون کو پیچیدگیوں کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بتا دیا تھا کہ وہ ماں نہیں بن سکتی لہذا اس کی ماں کو متبادل کے طور پر استعمال کیا گیا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ انڈہ بیٹی کا اور سپرم داماد کا تھا جو کہ ساس کی کوکھ میں رکھ کر بچہ پیدا کیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
عمران خان بھٹو



















































