جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

زمبابوے : خاتون نے مر د کا دماغ کھالیا

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(نیوز ڈیسک) زمبابوے میں ایک خاتون کے دل دہلا دینے والے جرم نے ہر سننے والے پر سکتہ طاری کردیا ہے۔مقامی خبر رساں ادارے رپورٹ کے مطابق مپندہ وانا گاو¿ں کی رہائشی ایستھر کٹانڈوا نے ایک چرواہے پر کلہاڑے کے ساتھ حملہ کردیا اور اس کی کھوپڑی کاٹ کر اس میں سے دماغ نکال کر کھا گئی۔گاو¿ں کے مکینوں کے مطابق جب وہ جائے حادثہ پر پہنچے تو خاتون نوجوان کی کٹی ہوئی کھوپڑی میں سے اس کا دماغ نکال کر کھارہی تھی اور اس کے ہاتھ اور چہرہ خون میں لت پت تھے۔ جب انھوں نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے کلہاڑا اٹھا کر دیہاتیوں کا تعاقب شروع کردیا جس پر وہ چیختے چلاتے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے۔پولیس جب علاقے میں پہنچی تو خاتون اس وقت تک نوجوان کی کھوپڑی اٹھائے پھررہی تھی اور وقتاً فوقتاً اس کا گوشت نوچنا شروع کردیتی تھی۔ایک دیہاتی بونانی چینگوے نے میڈیا کو بتایا کہ یوں لگتا تھا کہ خاتون پر جنون سوار ہوچکا تھا اور جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تو وہ چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ اسے کھانا کھانے سے کیوں روکا جارہا ہے۔ خاتون کی گرفتاری کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…