جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

اونٹ کے پیار میں’دیوانی’بیگم کو سعودی شوہر نے طلاق دیدی

datetime 10  مارچ‬‮  2015 |

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں ایک خاتون کو اپنے خاوند کی بجائے اپنے اونٹ سے محبت مہنگی پڑگئی کیونکہ دکھی خاوند نے اسے طلاق دیدی ہے۔
مقامی اخبار ’’صدا‘‘ کے مطابق خاتون کو ان کے والد نے ایک خوبصورت اونٹ جہیز میں دیا تھا جس سے خاتون کو بہت محبت تھی۔ چند دن قبل جب میاں بیوی جانوروں کے باڑے میں چہل قدمی کررہے تھے تو خاتون نے اونٹ کے لئے اپنی بے پناہ پسندیدگی کا اظہار کیا جس پر خاوند نے پوچھا کہ کیا وہ اس کی نسبت اونٹ سے زیادہ محبت کرتی ہیں۔
خاتون نے ازراہ تفنن کہہ دیا کہ وہ خاوند سے زیادہ اونٹ سے محبت کرتی ہیں۔ گھر واپس آنے پر رنجیدہ خاطر شوہر نے دوبارہ وہی سوال کیا اور جب دوبارہ وہی جواب ملا تو بیوی کو گاڑی میں بٹھایا اور واپس اونٹ کے پاس لیجاکر اتار دیا اور کہا کہ وہ اسے طلاق دیتا ہے تاکہ وہ جس سے محبت کرتی ہے اس کے ساتھ زندگی گزار سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…