جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بغیر دولہے کے شادی، جاپانی کمپنی نے خواتین کے لئے انوکھی سروس متعارف کروادی

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (نیوزڈیسک)شادی کا موقع دولہا اوردلہن کے لیے بہت ہی خاص ہوتاہے کیونکہ انہیں بادشاہ اور ملکہ جیسی اہمیت حاصل ہوتی ہے اور خصوصی رنگ برنگ ملبوسات اور قیمتی تحائف ان پر نچھاور ہوتے ہیں۔جاپان کی ایک کمپنی نے شادی کے لیے بغیر ہی شادی کے مزے دینے کے لیے منفرد سروس کا آغاز کر دیا ہے جس میں حقیقی شادی تو نہیں ہوئی لیکن یقینا بادشاہ یا ملکہ جیسی اہمیت اور خصوصی ملبوسات اور مہنگے تحائف ضرور اس کا حصہ ہونگے۔یہ  پیشکش متعارف کروانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ خصوصا ان خواتین کو دلہن بننے کا تجربہ کروانا چاہتے ہیں جو اصل میں کسی مرد کے ساتھ شادی کا بندھن جوڑ نے کے لیے تا حال تیا ر نہیں ہیں لیکن دلہن بننے کا لطف لینا چاہتی ہیں ۔ دو روزہ تقریبات میں دلہن اپنی پسند کے ملبوسات منتخب کر ے گی ۔اس کے لیے قیمتی تحائف بھی دستیاب ہونگے اور شادی کی تقریب میں کرائے کا دلہا بھی دستیاب ہو گا جس کے ساتھ صرف تصویر یں بنوائی جاسکتی ہیں ۔سولو ویڈنگ کہلانے والی اس سروس کا خرچ 2750ڈالر (تقریبا تین لاکھ روپے )ہے اور اب تک 10 خواتین اس سے استفادہ کر چکی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…