ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نوجوان جڑواں بہنوں کے ساتھ دل لگانا 84سالہ بابے کو مہنگا پڑھ گیا

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) عمر بڑھنے کے ساتھ انسان میں تہذیب و اخلاق اور نیک کردار کا احساس بڑھتا جاتا ہے لیکن نیویارک شہر کے ایک معمر شخص کے دل میں نوعمر لڑکیوں کی دوستی کا شوق زور پکڑ گیا جس کا اسے عبرتناک انجام بھی دیکھنا پڑ گیا۔ چوراسی سال کی عمر میں پال اونسن نامی بوڑھے نے انٹرنیٹ پر شائنا نامی 17 سالہ لڑکی سے دوستی کر لی۔ ابتدائی راہ و رسم کے بعد پال کی خوشی کی اس وقت انتہاءنہ رہی جب اسے پتا چلا کہ شائنا کی ایک جڑواں بہن شالین بھی ہے۔ اس نے دونوں بہنوں کو ملاقات کیلئے بلالیا اور ایک مہنگے ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد پال انہیں اپنے گھر لے گیا۔ اس کے بعد جو ہوا اس کی تفصیلات پولیس نے بتائی ہیں۔ پولیس کو پال کی کال موصول ہوئی کہ اسے اس کے گھر میں رسیوں سے باندھ کر کوئی اس کی رقم لے اڑا ہے۔ جب قانون حرکت میں آیا تو کچھ ہی دیر میں دونوں جڑواں بہنیں گرفتار ہو گئیں۔ شائنا نے عدالت کو بتایا کہ پال نے انہیں گھر لے جا کر کچھ شیطانی حرکات کی فرمائش کی جس پر اسے غصہ آ گیا اور انہوں نے اسے رسیوں سے باندھ کر اس کی رقم اور کریڈٹ کارڈ اڑا لیا۔ بعد ازاں انہوں نے دل کھول کر خریداری بھی کی۔ شائنا نے اس بات پر سخت حیرانی کا اظہار کیا کہ بڑے میاں نے شرمندہ ہونے کے بجائے پولیس بلوا لی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…