پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

گوگل نے ’’گو نواز گو‘‘ آن لائن گیم متعارف کرادیا

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل ایپ اسٹور پر ’’گو نواز گو‘‘ کے نام سے ایک نیا گیم متعارف کروایا گیا ہے۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہاتھ میں بلّاپکڑے مختلف کنٹینروں اورخاردار جھاڑیوں سے گزرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس گیم کے ساتھ درج تفصیلات کے مطابق’وزیراعظم نوازشریف اپنے اوراپنے عہدے کے دفاع کے  لیے عمران خان سے بچنے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔گیم میں عمران خان، وزیراعظم نواز شریف کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جبکہ پس منظر میں اسلام آباد کے ریڈ زون کے مناظر،عمارتیں اوردھرنے کے شرکانظر آرہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کے کردارکوبچانے کے لیے اسے کنٹینرز، خاردار تاروں اوردیگر رکاوٹوں سے جمپ کروانا ہوتا ہے اور زیادہ اسکور کرنے کے لیے سکے جمع کیے جاتے ہیں۔ ڈیولپرزکاکہنا ہے کہ اس گیم کے 50 لیولزہیں اور جب کھیلنے والے ایک مخصوص فاصلہ طے کرلیتے ہیں تو اس طرح ان کے لیے نیا لیول’اَن لاک’ ہوجاتا ہے۔سیاست اور حالاتِ حاضرہ سے متاثر ہوکربنائے جانے والے آن لائن گیمز نے اْس وقت مقبولیت حاصل کی جب مشہور گیم ‘اینگری برڈز’ سے متاثر ہوکر ‘اینگری عمران’ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑپھوڑ کر نے والے مرکزی کردارگلو بٹ پر گیم بنایا گیا۔’گو نواز گو’کی اپنی فعالیت اورگرافکس کے اعتبار سے کوالٹی اتنی اچھی نہیں ہے، تاہم اسے صارفین کی جانب سے اچھا ردِ عمل مل رہا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…