بیونس ائرس(نیوز ڈیسک )ارجنٹائن کی ساحلی پٹی پر ہزاروں آبی پرندے اچانک امڈ آئے اور اپنا قبضہ جما کر بیٹھ گئے۔ لیکن آپ کو حیران ہونے کی ضرورت ہرگز نہیں، کیونکہ یہ ان کا ہر سال کا معمول ہے۔ سمندر سے آنے والے یہ پرندے اس موسم میں ساحل پر آکر اپنے گھونسلے بنا لیتے ہیں اور اپنے انڈوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں آنے والے ان پرندوں کو آتے ہی اپنے گھونسلے بنانے ہوتے ہیں، جس کے بعد وہ ان گھونسلوں میں کچھ دن ٹھہر کر واپس سمندر کی راہ لیتے ہیں۔