کانگو(نیوز ڈیسک )افریقہ میں روبوٹس نے ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔سڑک پر گاڑیاں اب ان روبوٹس کے اشاروں سے چلتی اور رکتی ہیں،افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے کئی شہروں میں انسان کی جگہ روبوٹس نے ٹریفک کنٹرول کر نا شروع کر دی ہے۔جی ہاں یہ کوئی ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم کا منظر نہیں بلکہ ترقی پذیر ملک کانگو کا ایک نیا روپ ہے جہاں ماہرین نے ٹریفک کنٹرول کر نے کاکام اب روبوٹ کے حوالے کر دیا ہے۔یہ روبوٹ ٹریفک پولیس آفیسرہونے کے ساتھ ٹریفک لائٹ کا کھمبا بھی ہے جو اپنے مشینی بازوﺅں پر نصب سرخ،سبز اور پیلی رنگ کی لائٹس جلا بجھا کر ٹریفک کو کنٹرول کر تا ہے۔8فٹ لمبے اس روبوٹ کو بھی حقیقی پولیس مین کی طرح اس کے چہرے پر سیاہ چشمہ لگایا گیا ہے جواپنے اندر نصب کیمروں اور سینسرز کی بدولت ٹریفک کو کنٹرول کر تا ہے اور اس کی عمدہ پر فارمنس سے شہری بھی خوش ہیں جونہ تو رشوت لیتا ہے اور نہ ہی لڑائی جھگڑے کر تا ہے۔