جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

قوس و قزح کے اصلی رنگ والے پھول

datetime 8  مارچ‬‮  2015 |

نیویارک(نیوز ڈیسک)کچھ لو گوں کو سرخ گلاب پسند ہو تے ہیں تو کچھ کو گلا بی اسی طرح سفید اور پیلے رنگت کے گلابوں کی بھی کافی ڈیمانڈ ہو تی ہے لیکن اگر یہ سارے رنگ ایک ہی گلاب کے پھول میں مل جائیں توپھر کیا ہی بات ہے۔ جی ہاں انسان کی اس خواہش کو پورا کرتے ہوئے ذہین دماغوں نے قوس وقزح کے سارے رنگ سمیٹے گلاب پیش کر دئیے ہیں۔یہ گلاب نقلی نہیں بلکہ اصلی ہیں جنھیں Rainbow Rosesکا نام دیا گیا ہے۔عام رنگوں کے حامل گلاب کو قوس وقزح کے گلاب میں تبدیل کر نے کیلئے اس کی ٹہنی کو نیچے سے کاٹ کر مختلف رنگوں کے فوڈ کلرز کو پانی میں گھول کے اس محلول کے اندر کھڑا کر دیا جاتا ہے اور جب یہ رنگین پانی شاخ سے رس کر اوپر پھول کی پتیوں میں پہنچتا ہے تو منٹوں میں دیدہ زیب رنگین گلاب کا روپ دھار لیتاہے۔ ایک خاص لیکن آسان سا ئنسی عمل کے بعد قوس و قزح کے رنگ سمیٹنے والا Rainbowگلا ب ناصرف دیکھنے میں منفرد اور خاص لگتا ہے بلکہ اس گلاب کے پھول کی ایک ٹہنی کی قیمت ایک درجن عام سرخ گلابوں کے برابر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…