جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

خواتین سے متعلق ایسی تحقیق جو ہنسنے پر مجبور کردے

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ وجودِ زن سے ہی تصویر کائنات میں رنگ، اسی لیے کوئی بھی محفل خواتین کی شرکت کے بغیر مکمل نہیں ہوتی تاہم مردوں کا کہنا ہے کہ کسی عورت کو پڑھنا بہت مشکل ہے کیوں کہ وہ اکثر بہت سے معاملات میں تذبذب کا شکار رہتی ہیں تو آئیے چند ایسے حقائق پر نظر ڈالتے ہیں جو دلچسپ بھی ہیں اور معلوماتی بھی اور اگر آپ بیوی کے سامنے نہیں بیٹھے تو انہیں پڑھ کر اگر زورسے نہ سہی تو زیر لب ضرور مسکرا اٹھیں گے۔
میں تو ڈائٹ پر ہوں: خواتین کی عمر جوانی سے بڑھاپے میں ہی کیوں داخل نہ ہو رہی ہو لیکن وہ خود کو اسمارٹ رکھ کر جوان نظر آنا چاہتی ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ پھر بھی ان کا ہاتھ چٹ پٹے کھانوں، برگرز اور فرائیڈ فوڈ سے نہیں رکتا مگر جب کوئی پوچھے اسمارٹ ہونے کے لیے کیا کر رہی ہوتو اکثر ان کا جواب ہوتا ہے کہ میں تو ڈائٹ پر ہوں۔
کوئی اچھا سوٹ نہیں ہے: نت نئے ڈیزائن کے کپڑے سلوانا خواتین کا پسندیدہ مشغلہ ہے اسی لیے ان کی الماریاں اکثر مختلف ڈیزائن کے ملبوسات سے بھری رہتی ہیں لیکن یہ جب بھی کسی پارٹی یا تقریب کے لیے تیاری کرتی ہیں تو اپنے لباس کو لے کر الماری کے سامنے کھڑے ہو کر گھنٹوں سوچتی رہتی ہیں اور آخر کارخود سے تنگ آکر یہ کہہ ہی پڑتی ہیں کہ میرے پاس تو پہننے کے لیے کوئی ڈھنگ کا کپڑا ہی نہیں۔
مرد بیچارا جھوٹ بولے بنا رہ ہی نہیں سکتا: یہ ایک فطری بات ہے کہ جب خواتین کسی پارٹی کے لیے تیارہوتی ہیں تو اپنے شوہر سے لازمی پوچھتی ہیں کہ میں کیسی لگ رہی ہوں؟ تاہم اس سوال کا جواب اتنا آسان نہیں اگر اس کا جواب منفی میں ہوتو پھر سمجھیئے کہ ان کے بناؤ سنگھار میں مزید وقت درکار ہوگا اس لیے شوہر کو مجبوراً جھوٹ بولنا پڑتا ہے اور بیوی کی تعریف کرکے ہی کام بن پڑتا ہے جب کہ دوسری جانب خواتین صرف اپنی تعریف سننا چاہتی ہیں اور اسی کے لیے انہوں نے اپنا ذہن تیار کیا ہوتا ہے۔
رازکبھی راز نہیں رہتا: اگر آپ نے اپنا کوئی راز خاتون کو بتادیا توبس پھرتو آپ نے اپنی کم بختی کو دعوت دے دی کیونکہ اب یہ راز سینہ بہ سینہ ایک سے دوسری عورت میں یہ کہہ کر منتقل ہوتا رہے گا کہ ’’اے اسے راز رکھنا کسی اور کو نہ بتانا‘‘ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین باتیں کرنے کی عادت کی مجبوری کی وجہ سے بعض اوقات راز کو غیر ارادی طور پر افشا کردیتی ہیں جس پر انہیں بعد میں پچھتانا بھی پڑتا ہے۔
شاپنگ کے لیے ہر وقت تیار: خواتین کے پسندیدہ مشغلوں میں سے ایک شاپنگ کرنا ہے اور اس کے لیے وہ بہانہ تلاش کر ہی لیتی ہیں، نئے جوتے، لباس اور دیگر اشیاء کی خریداری کے لیے وہ یہ کہ کر بہانہ بنا لیتی ہیں کہ اس سے مردوں کا وقت بچ جاتا ہے۔
سرگوشیاں کرنا: عورتیں اکثر کہتی ہیں کہ وہ تو کسی کے خلاف سرگوشی کرنے سے نفرت کرتی ہیں لیکن جب دو خواتین کوکسی تقریب میں ساتھ بیٹھا دیکھیں تو سرگوشیوں کے ساتھ گفتگو کرتی نظر آتی ہیں اور اسی دوران اپنی فلسفیانہ صلاحیتوں کا بھی بھر پور مظاہرہ کرتی ہیں۔
خاموش خواتین: کسی نے سچ ہی کہا تھا کہ کسی کمرے میں دو خواتین بیٹھی ہوں اور وہ خاموش رہیں یہ تو ممکن ہی نہیں، تو جناب حقیقی زندگی میں بھی کچھ ایسا ہی ہوتا ہے خواتین کسی ایک جگہ جمع ہوجائیں تو ایک منٹ سے زیادہ خاموش نہیں رہ سکتیں بلکہ کچھ لوگ تو دلچسپ دعویٰ کرتے ہیں اگر آپ خواتین کو ایک منٹ سے زیادہ خاموش رکھ سکیں تو نوبل پرائز کے حق دار ٹھہریں گے۔
خواتین سے کبھی غلطی نہیں ہوتی: جب کبھی اور کسی بھی مقام پر مرد اور خاتون میں جھگڑا ہوجائے تو عورت کبھی بھی اپنی غلطی تسلیم نہیں کرے گی اور ہر صورت میں مرد ہی کو قصوروار ٹھہرائے گی جب کہ ہمیشہ مرد سے معافی میں پہل کی بھی خواہش مند ہوتی ہے۔
یہ ہیں وہ چند دلچسپ حقائق جنہیں پڑھ کرآپ یقیناً مسکرا رہے ہوں گے لیکن اگر آپ کچھ اور ایسے دلچسپ حقائق سے واقف ہوں تو ضرور اپنے دوستوں سے شیئر کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…