خواتین کو ہمیشہ سے اس سوال کا جواب جاننے کی جستجو رہی ہے کہ ان کے مرد دیگر خواتین میں دلچسپی کیوں رکھتے ہیں اور دلکش بیویوں کے باوجود ان کی نظریں دیگر خواتین کی متلاشی کیوں رہتی ہیں۔ امریکی سائنسدان ڈینس پریگر نے اس سوال کا سادہ جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مرد دوسری خواتین کی طرف محض اس لئے دیکھتے ہیں کہ وہ دوسری خواتین ہوتی ہیں۔ پریگر یونیورسٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ خوشگوار ازدواجی تعلقات کے باوجود مرد دوسری خواتین کو زیادہ دلکش محسوس کرتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس رویے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مرد اپنی خواتین سے غیر مطمئن ہوتے ہیں۔ وہ خواتین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگرچہ آپ کا مرد دوسری خواتین کو گھورتا ہے لیکن اگر وہ آپ سے محبت کرتا ہے تو دوسری خواتین کی اہمیت مونگ پھلی کے دانوں سے زیادہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ بیوی کے علاوہ کوئی خاتون نظر آنے پر مرد فوری طور پر اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں لیکن جیسے ہی وہ نظر سے اوجھل ہوتی ہے تو اتنی ہی تیز رفتاری سے اسے بھول بھی جاتے ہیں۔ وہ مردوں کے اس رویے کو انسانی ارتقاء کا نتیجہ قرار دیتے ہیں جس کی وجہ سے مرد ایک سے زیادہ خواتین کی طرف قدرتی میلان رکھتے ہیں، جبکہ اس کے برعکس خواتین صرف ایک مرد کے ساتھ دیرپا تعلق کی خواہاں ہوتی ہیں۔