برمنگھم(نیوز ڈیسک)دنیا میں پہلے یا مرغی آئی ہے یا انڈہ ؟اس حوالے سے اکثر بحث ہوتی ہے لیکن کبھی اس پراسرار سوال کا منطقی جواب نہیں ملا لیکن اب ایک محققRebert Krulwichنے اس کا سائنسی جواب دے دیا ہے ،اگرچہ اس جواب کے نتیجے میں بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔رابرٹ کا کہنا ہے کہ آج سے ہزاروں سال پہلے دنیا میں مرغی کا وجود نہیں تھا البتہ اس وقت اس سے ملتا جلتا ایک پرندہ موجود تھا جسے پروٹو چکن کانام دیا گیا ہے۔جب پروٹومرغی نے ایک انڈہ دیا تو یہ پہلے والے انڈوں سے ذرا مختلف تھا کیونکہ اس میں ایک جینیاتی تبدیلی ہو گئی تھی۔اس انڈے سے جو چوزا نکلا وہ پروٹو چکن نہیں بلکہ آج کی مرغی کی نسل کا آغاز تھا۔وقت گزرنے کے ساتھ پروٹو چکن کی نسل ختم ہو گئی اور صرف وہ مرغیاں باقی رہ گئیں جنہیں آج ہم جانتے اور پالتے ہیں لہذا اس تحقیق کے نتیجہ میں یہ تو ثابت ہو گیا کہ آج کی مرغی اور انڈے میں سے پہلے دنیا میں آنے والی چیز انڈہ تھی لیکن اب یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ پروٹو چکن دنیا میں پہلے آیا یا اس کا انڈہ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
عمران خان بھٹو



















































