برمنگھم (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے مشہور تاریخی محل بالمپٹن کورٹ پیلس میں دو صدیوں سے پھرنے والی بدروح کو ایک نوعمر لڑکی نے بالآخر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا ہے۔
بارہ سالہ لڑکی کی فلی ہمیشیر اس محل میں اپنی والدہ اور کزن کے ساتھ میسر کو آتی تھی۔ فلی نے جب اپنی کزن بروک میگی کی تصویر بنائی تو اس میں محل میں بسنے والی مشہور بدروح ”گرے لیڈی“ کی تصویر بھی آگئی۔
برطانوی لوک داستانوں کے مطابق ”گرے لیڈی“ پیم سائبل پین نامی خاتون کی روح ہے جو ملکہ الزبتھ اول کی خارمہ تھی۔ اخبار ”دی سن“ کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ جب اس نے تصویر بنائی تو وہاں اس کے اور اس کی کزن کے علاوہ کوئی نہ تھی۔ لڑکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس روح کے آنے پر کمرے میں شدید ٹھنڈک ہوجاتی ہے مگر اسے ایسا کچھ محسوس نہ ہوا تھا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ فوٹوگرافی کے ایک ماہر نے تصویر کا جائزہ لینے کے بعد رائے دی ہے کہ اس میں کوئی ردبدل نہیں کیا گیا اور یہ ایک اصلی تصویر ہے۔ اس حیرت انگیز واقعے کے بعد ”گرے لیڈی“ کی روح نے ایک دفعہ پھر تہلکہ مچادیا ہے
دونوعمر طالبات نے ’بھوت‘ کیمرے پر ’پکڑ‘ لیا
5
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں