ٹوکیو(نیوز ڈیسک )جاپان کا جزیزہ آوشھیما جہاں انسان کم اور بلیاں زیادہ ہیں۔ بلیوں کی اکثریت کے باعث دنیا بھر میں یہ جزیرہ بلیوں کے جزیرے کے نام سے بھی مشہور ہے۔ کئی سال قبل اس جزیرے میں مقیم ماہی گیروں نے چوہوں کے خاتمے کیلئے یہاں بلیوں کو پالنا شروع کیا تھا، لیکن پھر دیکھتے دیکھتے اس جزیرے سے انسان تو نقل مکانی کر گئے، لیکن بلیاں پلتی رہی اور اب ان کا اس جزیرے پر راج ہے۔ اس جزیرے میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد جو کہ ریٹائر منٹ کی زندگی بسر کر رہے ہیں مو جود ہیں اور یہ بلیاں ان کی ساتھی ہیں۔ اس جزیرے کی انسانی آبادی تقریبا ً100افراد پر مشتمل ہے اور ان کا بلیوں کی اس فوج سے اس قدر گہرا لگاﺅہے، کہ وہ ان بلیوں کو اپنے لئے خوش قسمتی اور نقصان سے محفوظ رکھنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ دنیا بھر سے بلیوں سے محبت کر نے والے سینکڑوں افراد اس جزیرے کا رخ کر تے ہیں اور اس بلیوں کی ریاست کا نظارہ کرکے ان کی حکمرانی سے لطف اندوز ہو تے ہیں۔