سیاحوں کے لئے بھارت خطرہ بن گیا

5  مارچ‬‮  2015

لندن(نیوز ڈیسک )یوں تو دنیا بھر سے سیاح بھارت کی قدیم ثقافت اور تاریخی یادگاریں دیکھنے کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں لیکن خواتین سیاح یہاں جانے سے گریز ہی کریں تو بہتر ہو گا۔ جی ہاں برطانوی ریسرچ کمپنی کی سروے رپورٹ کے مطابق بھارت کو خواتین سیاحوں کیلئے غیر محفوظ اور دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دے دیا گیا ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق بھارت کے اپنے نیشنل کرائم ریکارڈ بیوروکا کہنا ہے کہ 2010سے بھارت میں جرائم کی شرح میں7.1 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 20میں سے صرف ایک ہی جنسی حملے کی رپورٹ منظرِ عام پر آتی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ رپورٹس کے مطابق حالیہ صورتحال میں تو ہر بیس منٹ میں ایک جنسی حملہ رپورٹ ہوتا ہے جس کے باعث بھارت جانے والی خواتین سیاحوں کو نہایت احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔اسی فہرست میں دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں جرائم پیشہ گروہوں کے بڑھتے تشدد اور زیادتی کے واقعات کی شرح نے اسے خواتین سیاحوں کیلئے خطرہ بنا دیا ہے جبکہ اس فہرست میں تیسرے چوتھے اور پانچویں نمبر پر بالترتیب ترکی ، تھائی لینڈ اور مصر موجود ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…