کیا اس مردکے ساتھ بچے پیدا کیے جاسکتے ہیں؟

5  مارچ‬‮  2015

لندن (نیوز ڈیسک) اگرچہ بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ خواتین مردوں کا انتخاب ان کی ظاہری شکل و صورت، حیثیت اور دولت وغیرہ کو دیکھ کر کرتی ہیں مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اصلیت کہیں مختلف اور پیچیدہ ہے۔

یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنسدان پروفیسر ڈینیئل ڈیوس نے اپنی تحقیق نئی کتاب “The Compatibility Gene” میں شائع کی ہے جس کے مطابق خواتین مردوں کے جسم کی خوشبو سونگھ کر یہ فیصلہ کرتی ہیں کہ وہ ان کے ساتھ زندگی گزارنا اور بچے پیدا کرنا پسند کریں گی یا نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ غیر شعوری طور پر ہی ہو جاتا ہے جبکہ اس کی بنیاد وہ جینز ہیں جو ہماری ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اس سے پہلے سویڈن میں کی گئی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ خواتین مردوں کی جسمانی خوشبو سے معلوم کر لیتی ہیں کہ وہ ان کیلئے موزوں ہیں یا نہیں۔ وہ جن مردوں کو موزوں سمجھتی ہیں ان کے کمپیٹبلٹی جینز خواتین کے جینز سے مختلف ہوتے ہیں۔
پروفیسر ڈیوس کہتے ہیں کہ یوں تو ہمارے جسم میں تقریباً 25,000 ملتے جلتے جینز کا سیٹ ہوتا ہے مگر ان میں سے کچھ ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں جو کہ بالوں کے رنگ، جلد کی رنگت اور دیگر خصوصیات کا فیصلہ کرتے ہیں۔ کوئی خاتون جب کسی مرد کے قریب ہوتی ہے تو اس کی جسمانی خوشبو سے فوری فیصلہ کر سکتی ہے کہ اس کے جینز خاتون کیلئے موزوں ہیں یا نہیں اور عموماً اسی بنیاد پر مستقبل کے تعلق کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…