سوشل میڈیا پر ایک بروقت پیغام نے ارب پتی بنا دیا

5  مارچ‬‮  2015

نیویارک (نیوز ڈیسک) اچھی ملازمت کا حصول بڑی حد تک قسمت کی بات ہوتی ہے مگر امریکی شخص رائن گریوز کو انٹرنیٹ پر ایک ٹویٹ کا بروقت جواب دینے پر ایک ایسی ملازمت مل گئی کہ اس کی خوش قسمتی پر یقین کرنا مشکل ہے۔ یہ جنوری 2010 ءکی بات ہے کہ ٹیکسی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی یوبر کے سی ای او ٹریوس کلانک نے ٹویٹر پر لکھا کہ وہ ایک پراڈکٹ مینجر کی تلاش میں ہیں، کیا کوئی اسے ڈھونڈنے کے لئے اچھا مشورہ دے گا۔ رائن گریوز نامی نوجوان نے یہ ٹویٹ دیکھی تو اس کے جواب میں لکھا، ”میرے پاس ایک مشورہ ہے۔ مجھے ای میل بھیجیں۔“

ٹریوس نے اس دلچسپ جواب کو دیکھ کر رائن کو واقعی ای میل بھیج دی اور اسے ملازمت کی تفصیلات بتائیں اور پھر جلد ہی رائن کو یہ ملازمت مل بھی گئی۔ وہ اس کمپنی کے سی ای او بھی بنے اور اس کے ہیڈ آف گلوبل آپریشنز کے فرائض اب بھی سرانجام دے رہے ہیں۔ رائن اب ایک ارب پتی شخص بن چکے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ان کی خوش قسمتی کا آغاز اس لمحے ہوا جب انہوں نے یوبر کے سی ای او کے جواب میں ازراہ تفنن ایک ٹویٹ بھیجی تھی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…