ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں طلاقوں کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ایک تشویشناک مسئلہ بن چکا ہے لیکن ان میں سے کچھ طلاقوں کی وجوہات نہایت مضحکہ خیز ہیں۔ ماہر عمرانیات ڈاکٹر عبدالعزیز نے سعودی ”چینل ون“ پر طلاقوں کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ایک ایسی ہی دلچسپ وجہ کا ذکر کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک سعودی شخص نے اپنی شریک حیات کو پیپسی پینے سے باز رہنے کا حکم دے رکھا تھا لیکن ایک دن اس کی عدم موجودگی میں خاتون نے پیپسی منگوانے کی غلطی کردی۔ جب یہ صاحب گھر واپس آئے تو خاتون کے جرم کے متعلق جان کر سخت مشتعل ہوگئے اور فوری طور پر اسے طلاق دے دی۔ ڈاکٹر عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ یہ گھر چار خوبصورت بچوں کے باوجود محض پیپسی کی وجہ سے برباد ہوگیا۔