دنیا کا انوکھا ترین بازار جہاں دلہنوں کو فروخت کے لیے پیش کیا جاتاہے

3  مارچ‬‮  2015

آپ نے اتوار بازار یا سستے بازار کا نام تو ضرور سنا ہوگالیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے بازار کے بارے میں بتائیں گے جہاں والدین اپنی لڑکیوں کو کسی دولہے کی تلاش میں لے کر جاتے ہیں جبکہ کچھ والدین اپنے لڑکوں کو اس آس پر لے کر آتے ہیں کہ انہیں اپنے لڑکے کے لئے ’سستی لڑکی‘مل جائے گی۔’دلہن بازار‘ کے نام سے مشہور یہ بازار سال میں چار بار منعقد کیا جاتا ہے۔اس میلے کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے جس میں لڑکیاں اور لڑکے اپنے جیون ساتھی کی تلاش کرتے ہیں۔

بلغاریہ کے شہر سٹارا زاگورا کے قریب میلے میں ’روما‘ سے تعلق رکھنے والے ’کلیدزی‘قبیلے کے 18ہزار افراد شرکت کرتے ہیں۔یہ افراد بلغاریہ کے معاشرے میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارتے ہیں اور اپنی ہی کمیونٹی میں کوئی مناسب رشتے کی تلاش میں سرگرداں ہوتے ہیں۔یہ میلہ نوجوان جوڑوں کو یہ موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ وہ ساتھ ساتھ ڈانس کریں جبکہ عام حالات میں انہیں ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ ’کلیدزی‘قبیلے کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنی لڑکیوں کو 15سال یا بعض اوقات اس سے بھی قبل سکول سے اٹھا لیتے ہیں جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ وہ لڑکیوں کو ’شیطانی‘ باتوں سے دور رکھ سکیں۔اس میلے میں جب لڑکا اور لڑکی ملتے ہیں تو ان کے والدین تھوڑا دور رہ کر یہ نظارہ دیکھتے ہیں ۔اگر دونوں ایک دوسرے کو پسند آجائیں تو لڑکی کے والدین کو لڑکے والے نقد رقم بھی دیتے ہیں۔ عام طور پر لہن کا ریٹ 2200سے 4300برطانوی پاﺅنڈ (ساڑھے تین لاکھ روپے سے سات لاکھ روپے پاکستانی)ہوتا ہے لیکن حال ہی میں آنے والے مالی بحران کی وجہ سے اس سے بھی کم قیمت میں دلہن خریدی جا سکتی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…