ٹیکساس(نیوزڈیسک)دنیا کے ترقی پذیر ملکوں میں زمینوں پر قبضے کی خبریں تو اکثر سننے کو ملتی ہیں لیکن ترقی یافتہ ممالک میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں ۔ امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک ایسے شخص نے بے گھر افراد سے اپنی زمین بچانے کے لیے اس پر ایک جعلی قبرستان بنا دیا۔ اس شہری کی خالی زمین پر اکثر بے گھر افراد اپنے خیمے گاڑ کر رہائش اختیار کر لیتے تھے اور انہیں وہاں سے ہٹانا ایک مسئلہ بن جاتا تھا ‘ان افراد سے تنگ آکر شہری نے جعلی کتبے بنوائے اور اپنی زمین میں نصب کروا کر ایک جعلی قبرستان بنا دیا تا کہ بے گھر افراد وہاں رہائش اختیار نہ کر سکیں۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ متعدد بار مقامی کونسل کے پاس گیا اور پولیس سے بھی درخواست کی لیکن اسکی کوئی شنوائی نہ ہوئی تو مجبوراً اسکو فیصلہ لینا پڑا۔