لندن(این این آئی)طبی ماہرین کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ محض 5 منٹ مطالعہ کرنے کی عادت بڑھاپے میں
یادداشت کی کمزوری اور الزائمر کی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ 33 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طبی ماہرین نے اپنے بیان میں کہا کہ جو افراد تفریح اور معلومات کے لیے باقاعدگی سے اخبارات، رسائل اور کتابیں پڑھتے ہیں ان کے دماغی خلیات زیادہ فعال رہتے ہیں، جس سے ڈیمنشیا اور الزائمر کے خطرات کو کم کرنے میں نمایاں مدد ملتی ہے۔



















































