اتوار‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

دبلا پتلا جسم بھی ذیابیطس سے محفوظ نہیں، طبی ماہرین کا انتباہ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ذیابیطس کا مرض صرف موٹاپے یا زیادہ وزن رکھنے والے افراد تک محدود نہیں، بلکہ بظاہر دبلا پتلا اور نارمل وزن رکھنے والا شخص بھی اس بیماری کا شکار ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جسمانی وزن کو صحت کا واحد پیمانہ سمجھنا درست نہیں، کیونکہ بعض افراد کے جسم میں بظاہر کم چربی کے باوجود اندرونی اعضا کے گرد نقصان دہ چربی جمع ہو سکتی ہے۔ماہرین نے کہا کہ جسم میں چربی صرف جلد کے نیچے نہیں بلکہ پیٹ کے اندر اور جگر، لبلبے سمیت اہم اعضا کے گرد بھی جمع ہوتی ہے، جسے ویسرل یا اندرونی چربی کہا جاتا ہے۔ یہ چربی جسم میں انسولین کی کارکردگی متاثر کرکے انسولین مزاحمت پیدا کر سکتی ہے، جس سے خون میں شوگر کی سطح بڑھنے اور ذیابیطس کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔ اندرونی چربی ایسے کیمیائی مادے بھی خارج کر سکتی ہے جو خون کی نالیوں اور لبلبے کی کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق جنوبی ایشیائی افراد میں نسبتاً کم جسمانی وزن کے باوجود ذیابیطس اور دیگر میٹابولک بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے۔ اس کی ایک وجہ جسمانی ساخت ہے، کیونکہ بعض افراد میں وزن نارمل ہونے کے باوجود جسم میں چربی کی مقدار زیادہ اور پٹھوں کی مقدار کم ہوتی ہے، جبکہ پیٹ اور اندرونی اعضا کے گرد چربی جمع ہونے کا رجحان بھی پایا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس رجحان میں موروثی عوامل اور ابتدائی زندگی کی غذائی صورتحال بھی کردار ادا کر سکتی ہے۔

حمل کے دوران ماں کو مناسب غذا نہ ملنے سے بچے کی نشوونما متاثر ہونے کا امکان ہوتا ہے، جبکہ بعد کی زندگی میں زیادہ کیلوریز، میدے اور چینی سے بنی غذاؤں کا استعمال جسم میں اضافی چربی جمع ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے تمام وجوہات ابھی مکمل طور پر واضح نہیں اور جینیاتی عوامل پر بھی تحقیق جاری ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نارمل وزن رکھنے والے افراد بھی ذیابیطس کے خطرے کو نظرانداز نہ کریں، خصوصاً ایسے افراد جن کے خاندان میں شوگر کی تاریخ موجود ہو، کمر کا گھیر بڑھ رہا ہو یا روزمرہ زندگی میں جسمانی سرگرمی کم ہو۔ جگر پر چربی، خون میں ٹرائی گلیسرائیڈز کی زیادتی، اچھے کولیسٹرول یعنی ایچ ڈی ایل کی کمی اور بلند فشارِ خون بھی ایسے عوامل ہیں جنہیں سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

ذیابیطس کی ابتدائی علامات میں مسلسل تھکاوٹ، غیر معمولی پیاس، بار بار پیشاب آنا، بغیر کسی واضح وجہ کے وزن کم ہونا، نظر دھندلانا اور زخموں کا دیر سے بھرنا شامل ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ان علامات کی صورت میں طبی معائنہ کروانا ضروری ہے، تاہم بعض افراد میں بیماری کی ابتدائی علامات نمایاں نہیں ہوتیں۔ذیابیطس اور پری ڈائبیٹیز کی بروقت تشخیص کے لیے فاسٹنگ بلڈ شوگر اور ایچ بی اے ون سی ٹیسٹ اہم ہیں۔ فاسٹنگ بلڈ شوگر ٹیسٹ میں خالی پیٹ خون میں شکر کی مقدار جانچی جاتی ہے، جبکہ ایچ بی اے ون سی ٹیسٹ گزشتہ تقریباً تین ماہ کے دوران خون میں شوگر کی اوسط سطح ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اورل گلوکوز ٹالرنس ٹیسٹ کے ذریعے یہ دیکھا جاتا ہے کہ جسم گلوکوز کو کس حد تک برداشت اور خون میں شوگر کو کنٹرول کر پاتا ہے۔ماہرین نے کہا کہ ذیابیطس سے بچاؤ اور بروقت تشخیص کے لیے صرف وزن کو معیار نہ بنایا جائے، بلکہ کمر کے گھیر، خاندانی تاریخ، جسمانی سرگرمی، بلڈ پریشر اور خون میں شوگر کی سطح پر بھی توجہ دی جائے۔ بعض افراد میں مدافعتی نظام کی خرابی کے باعث ہونے والی ذیابیطس بھی کم وزن میں سامنے آ سکتی ہے، اس لیے درست تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بظاہر صحت مند اور نارمل وزن رکھنے والے افراد بھی اپنی صحت کا باقاعدہ جائزہ لیں اور خطرے کے عوامل یا علامات کی موجودگی میں بلڈ شوگر کے ٹیسٹ کروائیں، کیونکہ ذیابیطس کی بروقت تشخیص بیماری کی پیچیدگیوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…