جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

وہ دن جب اضافی نیند دل کی صحت کیلئے بہترین ثابت ہوتی ہے

datetime 31  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر مصروف معمول کے باعث پورے ہفتے نیند کا دورانیہ کم رہتا ہے تو ہفتہ وار تعطیل کے دوران ایک سے دو گھنٹے اضافی نیند لینا صحت کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

نئی طبی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس عادت سے ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔جنوبی کوریا کی سیئول یونیورسٹی سے وابستہ محققین نے اس حوالے سے 40 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ یہ معلومات 2016 سے 2023 کے دوران جمع کی گئی تھیں، جن کی بنیاد پر ہفتہ وار چھٹی کے دن اضافی نیند اور بلڈ پریشر کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔طبی ماہرین عمومی طور پر صحت مند زندگی کے لیے سونے اور جاگنے کے معمول میں تسلسل برقرار رکھنے کی تجویز دیتے ہیں، تاہم نئی تحقیق کے مطابق ہفتے کے دوران نیند پوری نہ ہونے کی صورت میں تعطیل کے دن مناسب اضافی نیند بھی جسم کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق وہ افراد جو معمول کے دنوں میں کم سوتے ہیں، اگر ہفتہ وار چھٹی کے دوران اپنی نیند میں ایک سے دو گھنٹے کا اضافہ کریں تو ان میں ہائی بلڈ پریشر کا امکان کم ہوسکتا ہے۔ تاہم محققین کے مطابق اس سے زیادہ اضافی نیند لینے سے ایسا اضافی فائدہ نظر نہیں آیا۔محققین نے بتایا کہ تعطیل کے دن اضافی نیند لینے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ مجموعی طور پر تقریباً 6 فیصد تک کم دیکھا گیا، جبکہ جسمانی سرگرمی سے دور افراد میں یہ کمی 6.9 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ تقریباً ایک گھنٹہ 37 منٹ اضافی نیند لینے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں تقریباً 9 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔عالمی ادارہ صحت کے اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 37 سے 79 سال کی عمر کے تقریباً ایک ارب 40 کروڑ افراد ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہیں۔ یہ کیفیت صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک اور فالج سمیت متعدد قلبی مسائل کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق مسلسل کم نیند جسم میں تناؤ کی کیفیت پیدا کرسکتی ہے، جس کے باعث دل اور خون کی شریانوں پر اضافی دباؤ پڑتا ہے اور بلڈ پریشر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ دفتری مصروفیات یا دیگر وجوہات کی بنا پر اگر کسی شخص کی ہفتے کے دوران نیند پوری نہیں ہو پاتی تو ہفتہ وار تعطیل میں مناسب اضافی نیند اس کمی کو کسی حد تک پورا کرنے میں مددگار ہوسکتی ہے۔اس تحقیق کے نتائج یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی سالانہ کانفرنس میں پیش کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…