جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

جان بچانے والی 52 ادویات کی قیمتوں کی منظوری دیدی گئی

datetime 25  جولائی  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے کینسر، ذیابیطس سمیت 52 نئی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی منظوری دے دی۔

وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔کمیٹی نے تمام 52 نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری دے دی، منظور شدہ ادویات میں کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا اور پارکنسن کی ادویات شامل ہیں۔ادویات کی قیمتوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، جس کے بعد ڈریپ قیمتوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرے گا، قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے بعد ادویات قانونی طور پر پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی۔منظور شدہ ادویات میں کینسر کی جدید امیونو تھراپی دوا کی ٹروڈا، جو دنیا بھر میں 20 سے زائد اقسام کے کینسر کے علاج میں استعمال ہوتی ہے، نیوو لومیب، ڈاسا تینیب، مر وپینم اور انسولین بھی شامل ہیں۔

وزارتِ صحت نے مریضوں کی مشکلات کے باعث فوری قیمتوں کی منظوری پر زور دیا ہے، تاخیر کے باعث مریض غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور مہنگی درآمدی ادویات لینے پر مجبور تھے۔وزیر خزانہ نے ادویات کی قیمتوں کے فیصلوں میں شفافیت اور عوامی مفاد پر زور دیا، حکام کے مطابق فیصلے سے معیاری ادویات کی دستیابی بہتر اور غیر قانونی سپلائی پر انحصار کم ہو گا۔وزیر صحت مصطفیٰ کمال، سیکریٹری صحت اور ڈریپ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…